حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس مشاورت کے قیام کا مقصد وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس دینیہ طالبات کے درمیان بہتر رابطے کو فروغ دینا، نظام تعلیم سے متعلق امور کا جائزہ لینا، مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنا، نصاب اور امتحانی نظام میں بہتری لانا اور انتظامی امور کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل کی تیاری و مشاورت کرنا ہے۔
مجلس مشاورت میں ملک کے مختلف علاقوں سے آٹھ خواتین ارکان کو شامل کیا گیا ہے، جن میں جنوبی پنجاب سے خانم شاہین زہرا جوادی، وسطی پنجاب سے خانم آسیہ بتول، شمالی پنجاب سے خانم فائزہ بتول، کراچی سے خانم منصورہ امینی، خیبرپختونخوا سے خانم ام سلمیٰ، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سے خانم معصومہ جعفری، اندرون سندھ سے سیدہ نسرین فاطمہ زیدی اور بلوچستان سے خانم محدثہ بتول شامل ہیں۔
مجلس مشاورت مدارس طالبات کے تعلیمی، انتظامی اور دیگر متعلقہ امور میں بہتری کے لیے مشاورت اور قابلِ عمل تجاویز مرتب کرے گی۔









آپ کا تبصرہ